لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، بانی پی ٹی آئی سمیت 11 ملزمان بری

پی ٹی آئی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے مزید دو کیسز میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو بری کر دیا۔

عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی سمیت گیارہ ملزمان کو تھانہ بہارہ کہو میں درج 2 مقدمات میں بری کیا۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، سیف اللّٰہ نیازی، عامر کیانی، علی نواز اعوان، راجا خرم، فیصل جاوید، شیخ رشید اور شیریں مزاری کو بھی دو کیسز میں بری کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی نے مبینہ انتخابی دھاندلی اور نتائج کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز بریت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، فیصلے میں جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے بانی پی ٹی آئی و دیگر کی بریت کی درخواستیں منظور کیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف کوئی ثبوت عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا، ان کے خلاف کیس چلانے کے لیے ریکارڈ ناکافی ہے۔


متعلقہ خبریں