بانی پی ٹی آئی نے مبینہ انتخابی دھاندلی اور نتائج کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

پی ٹی آئی pti

پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین عمران خان نے مبینہ انتخابی دھاندلی اور نتائج کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے جوڈیشل کمیشن بناکر تحقیقات کرنے کی استدعا کردی۔

انتخابی دھاندلی کے خلاف درخواست سینئر وکیل حامد خان کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی، درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو فریق بنایا گیا۔

سپریم کورٹ نے سانحہ 9 مئی کے پانچ ملزمان کی ضمانت منظور کر لی

درخواست گزار نے استدعا کی کہ 8 فروری کے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وفاق اور پنجاب میں حکومتوں کی تشکیل کو معطل کیا جائے۔


متعلقہ خبریں