بابر اعظم ساتھی کرکٹر امام الحق کے ہمراہ عمرے کیلئے روانہ

بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ساتھی کرکٹر امام الحق کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور پشاور زلمی کے کپتان بابر لاہور سے سعودی عرب روانہ ہوئے۔ بابر اعظم پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے اختتام کے فوری بعد عمرے پر روانہ ہوئے ہیں۔

بابر اعظم تیز ترین 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رن بنانے والے 13 ویں بیٹربن گئے

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں بابر کی پشاور زلمی نے پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کی تھی تاہم یونائیٹڈ نے زلمی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا اگلا معرکہ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 روزہ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے۔ سیریز کا آغاز 18 اپریل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔


متعلقہ خبریں