وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

Shahbaz Sharif

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا اور اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

کابینہ اجلاس میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک بیٹھے لوگ دشمنوں سے پیسے لے کر معاملات چلاتے ہیں، عطا تارڑ کا الزام

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا جبکہ خطے کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں