وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا طلبہ کو 20 ہزار بائیکس دینے کا اعلان


وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو میں ہزار بائیکس دینے کا اعلان کر دیا۔ ماہانہ قسط 5 ہزار روپے سے کم ہوگی۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ طلبہ کی سہولت کے کے لیے بائیکس کی ماہانہ قسط 5 ہزار روپے تک رکھی جائےگی، جبکہ بائیکس کی ڈاؤن پیمنٹ حکومت ادا کرے گی، طلبہ دو سال سے کم عرصے میں بائیکس کے مالک بن جائیں گے۔

پاکستان میں عید کب ہوگی؟ 100 سالہ قمری کیلنڈر وائرل

وزیر اعلی پنجاب نے بچوں کو گاڑی احتیاط سے چلانے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ تمام رائیڈرز گاڑی چلاتے ہوئے سیفٹی گیئر ضرور پہنیں۔

قبل ازیں کابینہ نے پنجاب بینک کی جانب سے 20 ہزار الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری بھی دی، طلبہ پر بوجھ کم کرنے کیلئے ڈاؤن پیمنٹ کم کر کے 25 ہزار اور ماہانہ قسط بھی 5 ہزار سے کم ہوگی، رواں سال مئی سے بائیکس کی تقسیم شروع کی جائے گی۔

چینی سائنس دانوں نے ہڈیوں کی نس میں زخم کا نیا علاج تیار کر لیا

اس کے علاوہ فائنل امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کے لیے اس حوالے سے الگ سکیم متعارف کرائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں