افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے قابل مذمت ہیں، امریکہ


واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور امید ہے افغانستان دوبارہ دہشتگردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں بنے گا۔

افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں ہونے والی شہادتوں پر امریکہ کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے حملے میں جانی نقصان پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین سے حملے نہیں ہونے چاہیئیں اور فریقین آپس کے اختلافات ختم کریں۔ ہم پرعزم ہیں کہ افغانستان دوبارہ دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیا کے مثبت کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا، امام کعبہ

ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہم پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں اور افغانستان پر تفصیلی بات ہوئی ہے جبکہ انسداد دہشت گردی کے مذاکرات اور دیگر دوطرفہ مشاورت پر بات چیت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر اور پاکستانی وزیر اعظم نے دوطرفہ امور پر گفتگو کی جبکہ علاقائی سلامتی پر پاکستانی حکومت کے ساتھ شراکت داری پر بھی گفتگو ہوئی۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے  کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ مسلسل اقتصادی اصلاحات امریکی حمایت پر بات چیت ہوئی، پرائیوٹ سیکٹر نے اقتصادی ترقی کے مسائل کی قیادت کی جبکہ پاکستانی شراکت داروں سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں