بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

electricity

اسلام آباد: بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے جس کے بعد صارفین پر مزید 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی۔ سی پی پی اے نے اضافہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں طلب مانگا ہے۔

سی پی پی اے درخواست میں کہا گیا کہ فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی۔

درخواست میں بتایا گیا کہ فروری میں پانی سے 24.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد اور درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مقامی گیس سے 11.04 اور درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا اپنی چھت، اپنا گھر، میگاہاوسنگ منصوبہ لانچ کرنیکا اعلان

درخواست میں کہا گیا کہ فروری میں جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ درخواست منظور ہونے پر صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد بوجھ پڑے گا اور اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 28 مارچ کو سماعت کرے گی۔


متعلقہ خبریں