آپریشن کے 48 گھنٹے بعد بھی چل نہیں پا رہی، عائشہ عمر

عائشہ عمر

 اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 48 گھنٹے کے بعد بھی وہ ٹھیک سے نہیں چل رہیں ، درد نا قابل برداشت ہو گیا ہے۔

ہسپتال سے اپنی ایک ویڈیو میں اداکارہ نے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت مشکل سے بول پار رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی صحت سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 48 گھنٹے ہو گئے ہیں اور میں ابھی تک ٹھیک سے چل نہیں سکتی ، کالر بون میں بہت تکلیف ہے لیکن میری ٹانگ کا درد برداشت نہیں ہو رہا ہے۔

پورا قرآن حرف بہ حرف پڑھا اور بہت کچھ سیکھا، ول سمتھ

انکا کہنا تھا کہ میں اپنی بائیں ٹانگ پر کوئی وزن نہیں ڈال سکتی کیونکہ یہاں کی ہڈی کا چھوٹا حصہ نکالا گیا ہے جس سے نا قابل برداشت درد ہو رہا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اس تکلیف کی حالت میں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے بارے میں سوچ کر انہیں ہمت ملتی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں