نہار منہ سیب کا سرکہ پینے سے وزن کم کیا جا سکتا ہے، ماہرین کی تحقیق

ڈپریشن

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ نہار منہ سیب کا سرکہ پینے سے وزن کم کیا جا سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق سیب کا سرکہ موٹاپے سے نجات کے لیے ایک بہترین سپلیمنٹ ثابت ہو سکتا ہے اور اسے استعمال کرنے کے کوئی ضمنی اثرات ( سائیڈ پفکیس) بھی نہیں ہیں۔

قبل ازیں ہونے والی متعدد تحقیق میں سیب کے سرکے کے استعمال سے خون میں شکر کی سطح اور بھوک میں کمی کی تصدیق ہو چکی تھی تاہم اب نئی سٹڈی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فربہ افراد میں سیب کا سرکہ باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) ، ٹرائی گلیسرائیڈ (خون میں پائی جانے والی چربی کی ایک قسم) اور کولیسٹرول میں کمی لاتا ہے۔

سحری اور افطار کے دوران تلے ہوئے کھانوں سے پر ہیز کریں،طبی ماہرین

تحقیقی مطالعے کے دوران 46 مردوں اور 74 خواتین رضا کاروں کا تین ماہ تک جائزہ لیا گیا جن کی عمریں 27 سے 34 سال کے درمیان تھیں، مردو خواتین کو چار گروپوں میں بانٹ دیا گیا تھا۔

پہلے تین گروپوں نے 12 ہفتے تک روزانہ صبح ناشتے سے قبل بالترتیب 5 ، 10 اور 15 ملی لیٹر سیب کا سرکہ پیا، جبکہ چوتھے گروپ کو تجرباتی طور پر ایک بے ضرر مائع پینے کے لئے دیا جاتارہا۔

عرب امارات نے 87 ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن ارائیول کی اجازت دیدی

سٹڈی میں شریک رضا کاروں نے محققین نیاپنی غذا اور جسمانی سرگرمی کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں، تین مہینے کے بعد محققین نے تینوں گروپوں میں وزن میں کمی نوٹ کی ، ان گروپوں میں شامل رضا کاروں کے کولہوں اور کمر پر سے چربی کم ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں