پی آئی اے کی نجکاری کو سب سے پہلے حتمی شکل دی جائے گی،وزیر خزانہ

aurangzeb

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اداروں کی نجکاری ضرور ہوگی اور سب سے پہلے پی آئی اے کی نجکاری کو حتمی شکل دی جائے گی۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا کام پالیسی بنانا ہے اداروں کا بزنس چلانا نہیں ہے۔ اداروں کو چلانے کے لئے نجی شعبے کو آگے آنا ہوگا۔

عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہو گیا

وزیر خزانہ نے کہا کہ نفاذ اور اطلاق ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے ، ارادے پختہ ہوں گے تو سب کچھ ہو سکتا ہے، سب سے پہلے پی آئی اے کی نجکاری کو حتمی شکل دی جائے گی۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ بجلی ، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں کا فیصلہ سب نے دیکھ لیا، پاکستانی شہریت لے کر اچھا لگا ہے،اب ادھر ہی ہیں اور اسی ملک میں رہیں گے۔


متعلقہ خبریں