کیف: یوکرین کے ایک طاقتور شخص نے اپنے داڑھی، گردن اور دانتوں کا زور لگا کر 3 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ڈمیٹرو ہرونسکی نے تینوں ریکارڈ ایک ہی دن میں قائم کیے اور اس کی شروعات بھاری گاڑی کو داڑھی سے کھینچ کر کی۔
ڈمیٹرو اس سے قبل 2019 اس ریکارڈ کی کوشش کر چکے ہیں لیکن اس وقت وہ اس کوشش میں ناکام ہو گئے تھے۔ داڑھی سے گاڑی کھینچتے وقت ٹھوڑی سے بال اکھڑ گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی سفارتخانے کا انڈونیشیا میں سب سے بڑا افطار دسترخوان
ڈمیٹرو کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوسری کوشش کے لیے دوبارہ داڑھی بڑھائی اور مضبوطی میں اضافے کے لیے چٹیا بنانے کی مختلف تکنیکیں آزمائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بار انہوں نے کامیابی کے ساتھ داڑھی سے 2 ہزار 580 کلو گرام وزنی بس کھینچ کر ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک ہزار 951 کلو گرام وزن کھینچ کر بنایا گیا تھا۔
ڈمیٹرو نے دوسرا ریکارڈ گردن سے 7 ہزار 760 کلو گرام وزنی ریل گاڑی کھینچ کر بنایا جبکہ تیسرا ریکارڈ دانتوں سے 7 گاڑیاں کھینچ کر اپنے نام کیا۔