پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، آصف زرداری


نواب شاہ: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا  ہے کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور گزشتہ دس سال سندھ میں پیپلزپارٹی نے ہی حکومت کی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

نواب شاہ میں کارکنان کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری بہنوں نے نواب شاہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں، نواب شاہ میں صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔

سابق صدر نے دعویٰ کیا کہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی ہی بنائے گی لہٰذا کارکن بھرپور طریقے سے انتخابات کی تیاری کریں، اگر پیپلز پارٹی حکومت نہ بنا سکی تو حکومت میں پیپلز پارٹی کا بہت بڑا حصہ ضرور شامل ہوگا اس لیے ہم نے بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلانی ہے اور اس کے لیے  ہم ووٹ مانگنے عوام کے پاس جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخابات کے حوالے سے ملک بھر میں جلسے کرنے ہیں، آپ کے پاس میری بہن اورآصفہ ووٹ کے لیے آئیں گی اور ایک بار پھر پاکستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی۔


متعلقہ خبریں