شادی کیلئے پیسہ اور شکل دونوں ضروری نہیں، عزیقہ ڈینیل

عزیقہ ڈینیل

اداکارہ و ماڈل عزیقہ ڈینیل نے اپنی شادی کے لیے ترجیحات کے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شادی کیلئے پیسہ اور شکل دونوں ضروری نہیں ہیں۔

ایک ٹی وی شو میں سوالات کے سیگمنٹ کے دوران عزیقہ سے پوچھا گیا کہ ان کے مطابق شادی کے لیے پیسہ ضروری ہے یا شکل؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا دونوں نہیں۔

ناقدین جتنی مرضی تنقید کرلیں، لوگ سب سے زیادہ میری ہی فلمیں دیکھتے ہیں، ہمایوں سعید

عزیقہ نے وضاحت دی کہ جہاں تک پیسے کا تعلق ہے تو یہ اکیلے یا دونوں مل کر بھی کما سکتے ہیں اور میں شکل و صورت سے زیادہ عقل و شخصیت کو ترجیح دیتی ہوں۔


متعلقہ خبریں