عدالت کا سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کو 15 اپریل تک پیش کرنے کا حکم

سابق کمشنر راولپنڈی

عدالت نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگانے والے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو طلب کر لیا۔

سابق کمشنر کیخلاف مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان نے کی۔ عدالت نے پولیس کو آئندہ تاریخ پر سابق کمشنر لیاقت علی چھٹہ کو ہر صورت تلاش کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات،تحقیقاتی کمیٹی نےآر اوز کے بیانات قلمبند کر لیے

راولپنڈی پولیس نے عدالت میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ سابق کمشنر مسلسل روپوش ہیں اور اپنے آبائی گائوں حافظ آباد والے گھر میں بھی موجود نہیں جس پر عدالت نے پولیس کو سابق کمشنر کو 15 اپریل تک تلاش کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

وکلاء نے سابق کمشنر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے 22 اے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

 


متعلقہ خبریں