شاداب سے تلخ جملوں کا تبادلہ، شان مسعود بھی بول پڑے


کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں شاداب خان سے تلخ جملوں کے تبادلے سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے بتایا کہ میچ کے دوران کھلاڑی جذبات میں آ جاتے ہیں،ہر انسان میں کچھ خوبی کچھ خامی ہوتی ہے، میں نے وائیڈ واپس لینے کیلئے ری ویو لیا تھا، میں جب امپائر سے بات کررہا تھا تو شاداب نے کہا وقت ختم ہوگیا ہے، جس پر شاداب کو کہا تھا کہ آپ میچ کھیلو، امپائرنگ مت کرو۔

انہوں اعتراف کیا کہ رواں سیزن ان کی کارکردگی بالکل اچھی نہیں رہی، افسوس ہے کہ توقعات کے مطابق پرفارمنس نہ دے سکا۔

پی ایس ایل کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی نےکراچی کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دیکر اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

میچ میں شکست کے ساتھ ہی کراچی کنگز کا پی ایس ایل میں سفر ختم ہوگیا، رواں سیزن میں کنگز کی ٹیم 10 میچز میں محض 8 پوائنٹس حاصل کرسکی۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں