اسحاق ڈار وزیر خارجہ ، محسن نقوی وزیر داخلہ،عطااللہ تارڑ وزیر اطلاعات مقرر


وفاقی کابینہ کیلئے وزارتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے وزیر خزانہ کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیا گیا،مصدق ملک کو وزیر توانائی اور پیٹرولیم کا قلمدان دیا گیا ہے،خواجہ آصف دفاع ، دفاعی پیداوار اور ایوی ایشن کے وزیر ہوں گے۔

محسن نقو ی کو وزارت داخلہ اور انسداد منشیات کا قلم دان دیا گیا ہے،اسحاق ڈار کو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپ دیا گیا،احسن اقبال وزیر منصوبہ بندی مقررکئے گئے ہیں۔

کیلوں اور پیاز کی برآمد پر 15 اپریل تک پابندی عائد

رانا تنویر حسین کو وزارت صنعت و پیداوار کا قلمدان دیا گیا،اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون اور وزارت انسانی حقوق کا قلمدان بھی دیا گیا ہے،خالد مقبول صدیقی کو وزارت تعلیم اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

عطا تارڑ کو وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان دیا گیا،ریاض پیر زادہ کو وزارت ہاوسنگ اور ورکس کا قلمدان دیا گیا ہے،عبدالعلیم خان وفاقی وزیر برائے نجکاری ہوں گے،اویس لغاری کو وزارت ریلوے کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل کو ہوگی،الیکشن کمیشن

چودھری سالک حسین کو سمندر پار پاکستان کی وزارت سونپ دی گئی،قیصر احمد شیخ کو وزارت میری ٹائم افیئرز دے دی گئی،جام کمال وفاقی وزیر برائے تجارت مقرر کر دئیے گئے۔


متعلقہ خبریں