سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل کو ہوگی،الیکشن کمیشن

Election Commission

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ایک ہفتے کے دوران کمی

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل کو ہوگی،سینیٹ انتخابات کے شیڈول کا اعلان 14 مارچ کو ہوگا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے 11 مارچ کو مدت مکمل کر کے سبکدوش ہونے والے سینٹ کے اراکین کے انتخاب کیلئے ریٹرننگ افسران کی تقرری کر دی۔

رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار جاری

الیکشن کمیشن کی جانب سے  جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاق سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ اور چاروں صوبوں سے 7,7 جنرل، 2,2 خواتین اور ٹیکنوکریٹ بشمول علماء کی جبکہ پنجاب اور سندھ سے غیر مسلموں کی 2 نشستیں 11 مارچ کو ان ارکان کی جانب سے مدت پوری کرنے کے بعد خالی ہو جائیں گی۔

شمالی وزیرستان ،قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت

الیکشن کمیشن نے ان نشستوں پر انتخاب کیلئے ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد سعید گل کو وفاق، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کو پنجاب، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کو سندھ، صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شمشاد خان کو کے پی اور صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی کو بلوچستان کیلئے ریٹرننگ افسر مقرر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں