محمد اورنگزیب نے وزیر خزانہ کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
یواے ای منتقلی کے بعد عثمان خان قومی ٹیم کی نمائندگی کے اہل نہ رہے
محمد اورنگزیب کی وزارت خزانہ آمد پر سیکریٹری خزانہ اور دیگر افسران نے استقبال کیا،وزیر خزانہ محمد اورنگریب نے وزارت خزانہ کے افسران کے ساتھ ملاقات بھی کی۔قبل ازیں محمد اورنگزیب نجی بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو کے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے۔
سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل کو ہوگی،الیکشن کمیشن
یاد رہے 19 رکنی وفاقی کابینہ نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے حلف اٹھالیا۔نئی وفاقی کابینہ کی تقریبِ حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں صدر آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔
حلف اٹھانے والوں میں خواجہ آصف، احسن اقبال، شزا فاطمہ، محسن نقوی اور دیگر شامل ہیں۔ اویس لغاری، عطااللہ تارڑ، قیصر شیخ، مصدق ملک اور محمد اورنگزیب بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ایک ہفتے کے دوران کمی
اس کے علاوہ امیر مقام، احد چیمہ، اسحاق ڈار بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک اور ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی نے بھی صدر مملکت سے حلف لیا۔