پی ایس ایل 9، اسلام آباد یونائیٹڈ نےملتان سلطانز کو شکست دیدی


پی ایس ایل 9 کے 27 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی۔

وفاقی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ صلاح مشورے مکمل

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے229رن کا ہدف دیا،جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 9 کے 27 ویں  میچ میں  ملتان سلطانز  رواں ایڈیشن کاسب سے بڑا ہدف بنانے میں کامیاب رہی ۔

سردار لطیف کھوسہ گرفتار

عثمان خان نے پی ایس ایل 9 میں مسلسل دوسری سنچری بنائی، انہوں نے 50 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رنز بنائے ،جونسن چارلس نے 42 اوریاسرخان نے 33رن بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 2،نسیم شاہ اور حنین شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

آسٹریلیا میں 12 مارچ کو پہلا روز ہ ہوگا،آسٹریلین حکام کا اعلان

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 229رن کا ہدف آخری گیند پر پورا کرکے پی ایس ایل 9کا سب سے بڑا ٹوٹل حاصل کیا،کولن منرو 40گیندوں پر 84رن بنا کر نمایاں رہے،شاداب خان نے 31گیندوں پر 54رن کی اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کر لیا،اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم بن گئی۔


متعلقہ خبریں