سندھ اور بلوچستان، رمضان المبارک میں گیس بندش کا شیڈول جاری


سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں رمضان کے لئے گیس سپلائی کے اوقات کار جاری کردیے ہیں۔

سوئی سدرن گیس کے اعلامیہ کے مطابق سحری اور افطار کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے 3 ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک گیس بند رہے گی جبکہ رات 10 سے 3 بجے تک گیس کی بندش ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق سحری میں صبح 3 بجے تا صبح 9 بجے تک گیس دستیاب ہو گی جبکہ افطار کے لیے دوپہر 3 بجے تا رات 10 بجے تک گیس کی سپلائی کھلی رہے گی۔


متعلقہ خبریں