نویں سے بارھویں جماعت تک نئے مضامین متعارف


وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے بارھویں جماعت تک نئے مضامین متعارف کروا دیے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ممکنہ نیا کوچ کون؟ نام سامنے آ گیا

ڈائریکٹر نیشنل کریکولم کونسل ڈاکٹر مریم چغتائی کا کہنا ہے کہ نویں سے بارھویں جماعت کے مجموعی طور پر 83 مضامین اپڈیٹ کیے جائیں گے۔

وفاق کے بعد سندھ میں پہلے مرحلے میں رواں سال نویں اور گیارھویں جماعت کے اختیاری مضامین میں نیا تعلیمی نصاب پڑھایا جاسکتا ہے، اگلے سال 2025 میں دسویں اور بارھویں جماعت میں اپ گریڈ کریکولم پڑھایا جاسکے گا، سندھ کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنا نصاب اپڈیٹ کر سکیں۔

جنوری میں ڈالرکی قدر میں کمی ، حکومتی قرضوں میں بھی کھربوں روپے کی کمی آگئی

ٹیکنیکل ایجوکیشن کے مضامین میں میڈیکل ٹیکنالوجی، فیشن ڈیزائننگ اور ڈریس میکنگ، گرافک ڈیزائننگ اور میڈیا پروڈکشن، مہمان نوازی اور سیاحت کا انتظام، ڈیٹا کوڈنگ سمیت دیگر مضامین ہیں۔

نویں سے بارہویں جماعت کے اضافی تکنیکی مضامین میں اشتہار، ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، سول کنسٹرکشن، کمپیوٹر ایپلیکیشن، کمپیوٹر ہارڈویئر، مارکیٹنگ، انٹرپرینیورشپ، ایونٹ مینجمنٹ، فوڈ پروسیسنگ اور تحفظ، موٹر وائنڈنگ، آٹومیشن اور روبوٹکس ٹیکنالوجی، ویلڈنگ، لکڑی کے کام کے مضامین شامل ہیں۔

2024کے عام انتخابات میں سب سے کم منصفانہ اسکور ریکارڈ

انتخابی مضامین میں کپڑے اور ٹیکسٹائل، خوراک اور غذائیت، جنرل سائنس، انگریزی ادب، نفسیات، لائبریری سائنسز، جدید دنیا کی تاریخ، مسلم ہندوستان کی تاریخ، اسلامی تہذیب، فلسفہ، شہریات، سماجیات، چینی، اکاؤنٹنگ کے اصول، بچوں کی نشوونما، ٹائپنگ اور شارٹ ہینڈ، تعلیم، صحت اور جسمانی تعلیم، اسلامی تاریخ، ہوم اکنامکس، پنجابی، جرمن، معاشیات، خوراک اور غذائیت کے بنیادی اصول، ہوم نرسنگ، آرٹ اور ڈیزائن کا تعارف، تجارت کے اصول، فرانسیسی، فارسی، عربی سمیت دیگر شامل ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں