وفاقی حکومت نے اسد رحمان گیلانی کو سیکرٹری ٹو وزیر اعظم تعینات کر دیا

اسد رحمان گیلانی

اسلام آباد(شہزاد پراچہ)وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر اسد رحمان گیلانی کو وزیر اعظم کا سیکرٹری تعینات کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر اسد رحمان گیلانی کو ایڈیشنل سیکرٹری (انچارج) پاور ڈویژن سے تبادلہ کر کے وزیر اعظم کا سیکرٹری تعینات کر دیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہو گیا

واضح رہے کہ اسد رحمان گیلانی وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی مانے جاتے ہیں اور وہ گزشتہ دو سال کے دوران سیکرٹری انچارج کی حیثیت سے اہم وزارتوں میں کام کرتے رہے ہیں۔

وہ بورڈ آف انویسٹمنٹ، صنعت و پیداوار اور پاور ڈویژن کے سیکرٹری کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں، شبہاز شریف کی سابق دار میں سابق چیرمین نادرا طارق ملک کے استعفیٰ کے بعد وہ دو ماہ کے لیے چیئرمین نادرا بھی رہے۔

پنجاب کابینہ، راناثنا اللہ کو مشیر قانون بنانے کا فیصلہ

جبکہ دوسری جانب موجودہ سیکرٹری ٹو پی ایم کیپٹن (ر) خرم آغا کو سیکرٹری تجارت ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں