ملک ریاض کے چھوٹے بھائی ملک رضا انتقال کرگئے

ملک ریاض کے چھوٹے بھائی ملک رضا انتقال کرگئے

چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کے چھوٹے بھائی ملک رضا راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔

بحریہ ٹاؤن کے سی ای او احمد علی ریاض ملک کے چچا ملک رضا جمعہ کو انتقال کر گئے۔ انکی نمازِ جنازہ گزشتہ روز جامع مسجد سفاری تھری بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

بحریہ ٹاون کے تمام اثاثہ جات منجمد کرنے کا حکم

نمازِ جنازہ میں ملک بھر سے کاروباری، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

خیال رہے کہ ملک ریاض کے دوسرے بھائی میجر ریٹائرڈ طارق ملک 2014 میں انتقال کرگئے تھے۔


متعلقہ خبریں