مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی،500 ڈشز، مہمانوں کو چارٹر پروازوں کی پیشکش

مکیش امبانی

آج سے بھارت کی ریاست گجرات میں مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کے موقع پر غیرمعمولی جشن کا آغاز ہورہا ہے جس میں دنیا کی امیر ترین شخصیات، ٹیکنالوجی کمپنی کے مالکان، بالی ووڈ ستارے اور پاپ سنگرشریک ہوں گے۔

آج سے پری ویڈنگ تقریبا ت کا آغاز ہو جائے گا، واضح رہے کہ ٹیکسٹائل سے لے کر توانائی کے شعبے تک پھیلی متعدد کمپنیوں پر مشتمل بھارتی گروپ ریلائنس کے 66 سالہ مالک مکیش امبانی ایشیا کی امیر ترین شخصیت ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق شادی کی مرکزی تقریب جام نگر میں ہوگی جہاں 1200 مہمان شریک ہوں گے۔ مہمانوں کے لیے دنیا بھر سے آئے 100 شیفس 500 کھانے تیار کریں گے۔

مہمانوں کو فراہم کیے گئے دستاویزات سے متعلق بتایا کہ انھیں بتایا گیا ہے کہ ہیئر سٹائلنگ، میک اپ آرٹسٹ اور انڈین ملبوسات ’پہلے آئیں اور پہلے پائیں‘ کی بنیاد پر دستیاب ہوں گے۔

امبانی خاندان کی طرف سے مہمانوں کو نئی دلی اور ممبئی سے آنے اور واپسی کی چارٹر پروازوں کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔مہمانوں سے کہا گیا کہ ایک جوڑا صرف دو بڑے بیگ یا تین سوٹ کیس تک محدود رہے۔ یاد رہے کہ 2018 میں امبانی کی بیٹی ایشا کی شادی انڈیا کی سب سے مہنگی تقریب قرار پائی تھی جس میں اطلاعات کے مطابق 10 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے تھے۔ اس تقریب میں امریکی گلوکارہ بیونسے نے پرفارم کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارشوں کا امکان

دوسری جانب بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کے لیے شہرہ آفاق امریکی گلوکارہ ریحانہ کے معاوضے کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یکم مارچ جمعہ سے ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات کا آغاز ہوا۔

اننت امبانی اور رادھیکا مارچنٹ کی شادی کی پہلی تقریب ایورلینڈ میں ایک شام کے عنوان سے رکھی گئی ہے جس میں شہرہ آفاق امریکی گلوکارہ اور پاپ آئیکون ریحانہ پرفارم کریں گی۔

امریکی گلوکارہ ریانا اپنی ٹیم کے ہمراہ 29 فروری کو گجرات کے شہر جام نگر پہنچی تھیں جس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاپ آئیکون ریحانہ کو شادی میں پرفارم کرنے کے لیے تقریباً 8 سے 9 ملین ڈالر کا معاوضہ لے رہی ہیں جوکہ بھارتی 66 سے 74 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت کے لیے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی فیملی، سلمان خان، رانی مکھرجی، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور ارجن کپور سمیت دیگر معروف شخصیات جام نگر پہنچ چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں