یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا

yousaf Raza

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئے۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کر دیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کا استعفی منظور کرلیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

بعدازاں پی پی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔

نومنتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، اپوزیشن کی نعرے بازی

مسلم لیگ ن کی سینیٹر نزہت صادق نے بھی سینیٹ کی نشست سے استعفی دے کر رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔

دوسری جانب جمعیت علما اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری بھی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئے ہی

ں۔سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی اپنا استعفی چیئرمین صادق سنجرانی کو پیش کیا جسے انہوں نے منظور کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp