ن لیگ کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہباز شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سب کو جمع کیا اور پاکستان کے حالات سب کو پتہ ہیں جبکہ پاکستان اور عوام کے مسائل سب کے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کراتی ہے جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی مل کر کام کیا ہے۔ دونوں جماعتوں کو مل کر میثاق معیشت پر کام کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی حد تک ریونیو ٹارگٹ پورے کیے، نگران وزیر اعظم کا دعویٰ

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں کچھ ایسے سیاستدان ہیں جن کی سیاست نفرت پر مبنی ہے اور کچھ سیاستدان معاشرے کو تقسیم کرنے کی سیاست کرتے ہیں تاہم وقت کی ضرورت ہے کہ سیاسی جماعتیں مل کر مسائل کا حل نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تجویز ہے قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے سب مل کر کوشش کریں اور قومی اتفاق رائے سے جمہوریت اور پارلیمان کو فعال کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں