نئی دہلی: نوجوان نے نوکری نہ ملنے پر ڈگری جلا کر خودکشی کر لی


نئی دہلی: بھارت میں ایک نوجوان نے نوکری نہ ملنے پراحتجاجا اپنی تعلیمی اسناد کو آگ لگا کر خودکشی کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی نوجوان کے نوکری نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر ڈگری جلا کر خودکشی کرنے کا واقعہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا۔

24 سالہ بھارتی نوجوان برجیش پال نے پولیس میں بھرتی ہونے کے لیے امتحان دیا تھا جس میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ نوجوان نے ناکامی پر دلبرداشت ہو کر خود کو گھر میں پھانسی لگالی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے غزہ جنگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں، اقوام متحدہ

نوجوان نے خودکشی کرنے سے قبل ایک خط بھی لکھا جس میں اس نے کہا کہ میں نے اپنی آدھی زندگی تعلیم حاصل کرنے میں لگا دی لیکن پھر ایسی ڈگریوں کا کیا فائدہ جو آپ کو ایک نوکری نہ دے سکیں اسی لیے میں نے تمام تعلیمی اسناد کو آگ لگا دی ہے۔

پولیس کے مطابق اپنے خط میں نوجوان نے کسی کو اپنی موت کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا بلکہ اس نے خودکشی کی ہے اور اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں