سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات میں سنگین بے ضابطگیوں کے الزامات پر الیکشن کمیشن کی کمیٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔
الیکشن کمیشن نے لیاقت چٹھہ کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی تھی ، اس حوالے سے راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کے ڈی سیز کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے تھے۔
سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات،تحقیقاتی کمیٹی نےآر اوز کے بیانات قلمبند کر لیے
ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو بیان دینے کیلئے گزشتہ روز نوٹس بھیجا تھا۔
واضح رہے کہ لیاقت علی چٹھہ نے چند روز قبل الیکشن میں سنگین بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
سابق کمشنر راولپنڈی کو اوور سیز نے 25 کروڑ میں خریدا، راجہ ریاض کا الزام
لیاقت علی چٹھہ نے کہا تھا کہ ہم نے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کروائی، جو امیدوار 50 سے 70 ہزار کی لیڈ سے جیت رہے تھے انہیں ہروایا، ہم نے پاکستان کے ساتھ دھوکہ کیا، چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس بھی اس کے ذمہ دار ہیں، انہیں بھی عہدوں سے استعفیٰ دینا چاہیے۔