سندھ کے ضلع خیر پور میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

تیل گیس ذخائر

تیل اور گیس کی اضافی پیداوار شروع


سندھ کے ضلع خیر پور میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے۔

ترجمان آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل ) کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش میں او جی ڈی سی ایل کو سندھ میں ایک اور بڑی کامیابی مل گئی۔

ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ

اعلامیے کے مطابق خیرپور میں کنویں سے یومیہ 14.3 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس جبکہ یومیہ 93 بیرل خام تیل حاصل ہو گا۔

ترجمان کے مطابق نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی، مذکورہ دریافت او جی ڈی سی ایل کے ماہرین کی حکمت عملی کے نتیجے میں عمل میں آئی، نئی دریافت سے ملکی تیل وگیس کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

او جی ڈی سی ایل نے خیبرپختوخوا میں نیشپا کنویں 11سے تیل اور گیس کے ذخائر کی پیداوار کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی ماڑی پیٹرولیم نے گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا تھا جو بلوچستان کے ضلع کوہلو سے دریافت ہوئے۔ابتدائی تخمینے کے مطابق یہاں سے یومیہ 64لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہو گی۔


متعلقہ خبریں