ڈالر قیمت 250 روپے سے بھی نیچے آنے کی پیش گوئی

ڈالر

چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ اگر ذخیر ہ اندوزوں ، بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی جاری رہی تو ڈالر 250 روپے سے نیچے آجائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں، بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد اور سمگلرز کیخلاف کارروائی کے بعد ملکی ترسیلات زر میں 10 سے20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

آپریشن سے قبل ایکس چینج کمپنیوں کو روزانہ 5 ملین ڈالرز ملتے تھے لیکن اب انہیں 15 ملین ڈالرز مل رہے ہیں یعنی اس میں 2سو فیصد تک اضافہ ہوا ہے، اسی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں گر گئی ہے۔

کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر چیف جسٹس کا موقف سامنے آگیا

ملک بوستان کا مزید کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں ڈالرز مختلف بینکوں کے لاکرز میں رکھے گئے تھے اور بینکوں کا عملہ بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد کے ساتھ مل کر یہ ڈالرز حوالہ اور ہنڈی میں استعمال کرتے تھے، اگر مافیاز کیخلاف آپریشن جاری رہا تو ڈالر قیمت 250 روپے سے بھی نیچے گر جائے گی۔

خیال رہے کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں یکم ستمبر سے اب تک ڈالر 32روپے سستا ہوچکا ہے۔


متعلقہ خبریں