انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 36 پیسے کا ہوگیا

ڈالر (dollar)

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق دوران کاروبار آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کی کمی سے ڈالر 279 روپے 36 پیسے ہوگیا۔

سونا 2 لاکھ 12 ہزار 400 روپے کا ہو گیا

واضح رہے گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ قدرے مستحکم ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں