پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے اپنا اپنا بیانیہ دفن کر دیا، فیصل کریم کنڈی

Faisal-Kareem

اسلام آباد: پیپلز پارٹی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا یہ بھی بتائیں حکومت کے خاتمے کے بعد صورتحال میں سب سے زیادہ فائدہ کس نے اٹھایا تھا۔

پیپلز پارٹی رہنما فیصل کریم کنڈی نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جے یو آئی نے اپنا اپنا بیانیہ دفن کر دیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان ایک دوسرے سے معذرت کب کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا صفایا خیبر پختونخوا میں ہوا اور شور سندھ میں مچا رہے ہیں۔ مولانا قوم کو بتائیں کہ دھرنا کس کے کہنے پر شروع کیا اور کس کے حکم پر ختم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا یہ بھی بتائیں کہ حکومت کے خاتمے کے بعد صورتحال میں سب سے زیادہ فائدہ کس نے اٹھایا تھا اور اگر ٹانک سے مولانا کا بیٹا جیت جاتا تو ان کا بیان ہوتا سسٹم چلتا رہے ہم حکومت کے اتحادی ہوں گے۔


متعلقہ خبریں