محمود اچکزئی اور غفور حیدری بھی قومی اسمبلی کی نشستیں جیت گئے


قومی اسمبلی کے مزید 6 حلقوں کے نتائج جاری کر دیئے گئے۔

این اے 251 سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے خوشحال خان کاکڑ 45712 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہو گئے۔

این اے 252 سے مسلم لیگ ن کے یعقوب ناصر 53783 ووٹ لیکر کامیاب ، پی ٹی آئی حمایت یافتہ بابر موسیٰ خیل 52992 ووٹ حاصل کر سکے۔ این اے258 کیچ گوادر سے نیشنل پارٹی کے پھلین بلوچ 22261 ووٹ لیکر جیت گئے۔

قومی اسمبلی کے250حلقوں کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج جاری

این اے 260 پر جمعیت علمائے اسلام ف کےعثمان بادینی نے42670 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ، این اے 261 مستونگ میں جے یو آئی کےغفور حیدری 31649 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ بی این پی کے سردارمینگل 27395 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی:آزاد امیدواروں نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سنچری مکمل کرلی

این اے 266 قلعہ عبداللہ چمن سے پی کے میپ کے محمود خان اچکزئی 67028 ووٹ لے کر جیت گئے۔ جے یو آئی ف کے صلاح الدین 58ہزار439 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔


متعلقہ خبریں