برطانیہ کا انتخابات کی شفافیت پر شدید تحفظات کا اظہار


برطانیہ نے پاکستان میں انتخابات کی شفافیت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پاکستان کے انتخابات کی شفافیت اور شمولیت کے فقدان پر شدید تحفظات کو تسلیم کرتے ہیں۔

حکام کو معلومات تک آزادانہ رسائی اور قانون کی حکمرانی سمیت بنیادی انسانی حقوق کو برقرار رکھنا چاہیے۔

میں ووٹ دینے والے تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں