این اے71 ،آزادامیدوار ریحانہ ڈار107740 ووٹ لے کر آگے

این اے71 آزادامیدوار ریحانہ ڈار ن لیگ کے خواجہ آصف سے بہت آگے نکل گئیں


این اے71 سیالکوٹ ٹو کے358 میں سے 283 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے۔

لودھراں میں پولیس دھاوے کے معاملے کا ڈراپ سین

غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق  آزادامیدوار ریحانہ ڈار107740 ووٹ لیکر آگے  ہیں جبکہ  ن لیگ کے خواجہ آصف 67678 ووٹ لیکرپیچھے ہیں۔

قبل ازیں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے جمعرات کو صوبائی الیکشن کمیشن آفس کا دورہ کیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے صوبائی الیکشن کمیشن آمد پر وزیراعلی محسن نقوی کاخیر مقدم کیا۔

مسلح افواج کی عام انتخابات کے پر امن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو مبارکباد

وزیراعلی محسن نقوی اور صوبائی الیکشن کمشنرکے درمیان ملاقات ہوئی جس میں صوبے میں پرامن ماحول میں عام انتخابات کیلئے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔

وزیراعلی محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ پنجاب بھر میں پولنگ پرامن انداز سے مکمل ہوئی،تمام متعلقہ محکموں اور صوبائی الیکشن کمیشن کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن رہی۔

جلد پورے ملک میں موبائل سروسز بحال ہو جائیں گی،وزارت داخلہ

پنجاب حکومت کے بہترین انتظامات کے باعث صوبہ بھر میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں رہی اور لوگوں نے آزادانہ طورپر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔


متعلقہ خبریں