الیکشن کمیشن کی سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کی تردید

سیکریٹری الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن  نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کی سختی سے تردید کی ہے جس میں بیلٹ پیپر پر ٹھپے لگائے جا رہے ہیں۔

نواز شریف ہی وزیراعظم ہونگے،برطانیہ کے بعد امریکی و روسی میڈیا کی بھی پیشگوئی

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس جعلی ویڈیو کی سختی سے تردید کی جاتی ہے اور واضع کرتا ہے کہ یہ پرانی ویڈیو ہے جس میں بیلٹ پیپر میں بلے کا نشان صاف ظاہر ہے جبکہ بلے کا نشان 2024کے انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت کو الاٹ نہیں کیا گیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سے  جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمشن نے میڈیا سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی اس طرح کی جعلی اور من گھڑت ویڈیوز اور خبروں پر کان نہ دھریں، عوام کو حقائق پر مبنی خبروں کی فراہمی یقینی بنائیں۔

ناصر راجہ کو اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش کر دیا گیا

علاوہ ازیں وزارت داخلہ میں عام انتخابات 2024 کے دوران ملک کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال کی نگرانی کے لئے قائم کنٹرول روم ہمہ وقت آپریشنل رہے گا اور سکیورٹی صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق کنٹرول روم میں تمام صوبوں کے محکمہ داخلہ، پولیس اور الیکشن کمیشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کے نمائندگان شامل ہیں ۔

صوبائی، علاقائی اور ڈسٹرکٹ کنٹرول رومز کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔مزید برآں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ اداروں کے مابین معلومات کے تبادلے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔کسی شکایت یا حادثہ کی صورت میں بروقت ردعمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

میں الیکشن نہیں لڑ رہا، ابرار الحق نے وضاحت کردی

دوسری جانب پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ آج ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر انٹرنیٹ کی سہولت حاصل رہے گی، کہیں بھی انٹرنیٹ کی بندش نہیں ہوگی ۔

الیکشن 2024اور انٹرنیٹ کی بند ش کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے وضاحت کی ہے کہ حکومت پاکستان الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند نہیں کرے گی۔پی ٹی اے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انتخابات کے دن انٹرنیٹ کی سہولت صارفین کو میسر ہو گی، انٹرنیٹ بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرے گا ۔


متعلقہ خبریں