وزیر دفاع خواجہ آصف نے نو مئی کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے ۔
ای سی سی :پاسکو کے گندم خریداری ہدف میں 4 لاکھ ٹن اضافے کی منظوری
خواجہ آصف نے انے پیغام میں کہا نو مئی ہمیشہ اس بات کی یاد دلائے گا ایک شخص اور گروہ نے اپنے ذاتی ایجنڈے اور اقتدار کی ہوس میں وطن عزیز کی اساس پر حملہ کیا۔
نو مئی 2023 کو جو کچھ ہوا اس کا تصور ہمارے بدترین اور ازلی دشمن بھی نہیں کر سکتے،پاک فوج کی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا،ایک سوچے سمجھے منصوبے پر عمل کیا گیا۔
ایبٹ آباد کا رہائشی جوڑا سی ایس ایس کے امتحان میں کامیاب ہوگیا
اس کا تصور دنیا کے کسی ملک میں کسی بھی حالات میں نہیں کیا جا سکتا،نو مئی کے منصوبہ سازوں اور عمل کرنے والوں کو قوم شناخت کرتی ہے،ان کے چہرے پاکستانی عوام کی یاداشت پر نقش ہیں۔
ان کے نعرے اور للکاروں کی صدا بازگشت آج بھی ہمیں اس افسوس ناک دن کی یاد دلاتی ہے،ان کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کریگا۔
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان اور جاپان کا میچ 1-1گول سے برابر
آئیں آج عہد کریں ہم کسی بھی قیمت پر کسی شخص یا گروہ کو پاک سرزمین کی آبرو کو پامال نہیں کرنے دیں گے،اپنے محسنوں کی یاد کی تکریم اور تقدس کا تحفظ کریں گے۔