ای سی سی :پاسکو کے گندم خریداری ہدف میں 4 لاکھ ٹن اضافے کی منظوری

ای سی سی

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ایبٹ آباد کا رہائشی جوڑا سی ایس ایس کے امتحان میں کامیاب ہوگیا

ای سی سی اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پاسکو کے گندم خریداری کے ہدف میں 4 لاکھ ٹن اضافے کی منظوری دی گئی ،پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 سے بڑھا کر 18 لاکھ ٹن کر دیا گیا۔

ای سی سی نے گندم خریداری کیلئے پاسکو کو مزید قرض لینے کی بھی منظوری دی،ای سی سی نے 2 لاکھ ٹن یوریا کھاد کی درآمد کی اجازت بھی دیدی۔

پاور سیکٹر کیلئے127 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم سبسڈی کی مد میں جاری کرنے کی منظوری دی گئی ،کے الیکٹرک کیلئے ایڈوانس سبسڈی کی مد میں 70 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان اور جاپان کا میچ 1-1گول سے برابر

آزاد کشمیر کے ٹیرف میں فرق ختم کرنے کیلئے 55 ارب روپے جاری کیے جائیں گے،پاور ڈویژن کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ بھی جاری کی جائے گی۔

چمن بارڈر پر ڈیلی ویج ورکرز کیلئے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی ،اسٹیل مل کے ملازمین کی جنوری تا جون تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے رقم جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروس سپیکٹرم کی ایڈوائزری کمیٹی میں ردوبدل کی منظوری دی گئی ،پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کیلئے 4 ارب 86 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظورکی گئی۔

وفاقی کابینہ:ائیر سیال کو 7 ممالک میں فلائٹ آپریشنز شروع کرنے کی منظوری

ای سی سی نے ایرا کیلئے 5.8 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ  کی منظوری دیدی ،فنانس ڈویژن کو عالمی بینک کے مالی شمولیت پروگرام کیلئے 3.2 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ۔

اعلامیہ کے مطابق وزارت داخلہ کو فاٹا کیلئے 2.2 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی،وفاقی دارالحکومت کی سرکاری عمارات کی مرمت کیلئے 16 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں