ناصر راجہ کو اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش کر دیا گیا

ناصر راجہ

راجہ بشارت کے بھائی کو ہائیکورٹ میں پیش کر دیا گیا


راجہ بشارت کے بھائی ناصر راجہ کو اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔

وکیل ناصر راجہ کا کہنا ہے کہ ہمارا بندہ واپس آگیا ، ہم کیس واپس لینا چاہتے ہیں،عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔


دوسری جانب این اے 55 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار و سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت نے سوشل میڈیا پر انتخابات سے دستبرداری سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔

میں الیکشن نہیں لڑ رہا، ابرار الحق نے وضاحت کردی

راجہ بشارت نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں انتخابات میں حصہ بھی لے رہا ہوں اور پی ٹی آئی کا سپاہی ہوں۔انہوں نے کہاکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے فیک ویڈیو پھیلائی جا رہی ہے۔

راجہ بشارت کا دعویٰ ہے کہ ہم این اے 55 کی سیٹ بھاری لیڈ سے جیتیں گے۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 55 سے راجہ بشارت اور مسلم لیگ (ن) کے ابرار احمد اور پیپلزپارٹی کے بابر سلطان جدون کے درمیان مقابلہ ہے۔


علاوہ ازیں پنجاب کی جیلوں میں 65 ہزار قیدیوں میں سے صرف ڈیڑھ ہزار نے عام انتخابات کے لیے حق رائے دہی استعمال کر لیا۔ ووٹ کاسٹ کرنے والوں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی بھی شامل ہیں۔

بلاول بھٹو کا لاڑکانہ کا دورہ ،شہریوں سے ملاقاتیں ، شہدائے جمہوریت کے مزار بھی پہنچ گئے

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے مطابق عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں صوبے کی 43 جیلوں میں قید 65 ہزار سے زائد قیدیوں میں سے صرف ڈیڑھ ہزارقیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا حق راہے دہی استعمال کیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے قیدیوں کا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھا گیا تھا۔ پنجاب کی جیلوں میں صرف ڈیڑھ ہزار قیدیوں کے کوائف پورے ہوئے جنہوں نے ووٹ کا حق استعمال کیا۔

جائیں اور بہتر پاکستان کے لیے ووٹ دیں ، شاہین شاہ آفریدی

آئی جی  جیل خانہ جات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ نے کیمروں کی نگرانی میں ووٹ کا عمل مکمل کروا کرپوسٹل بیلٹ پیپرز بھجوا دیئے۔ جس کا رزلٹ الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔


متعلقہ خبریں