معروف گلوکار ابرار الحق نے الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔
بلاول بھٹو کا لاڑکانہ کا دورہ ،شہریوں سے ملاقاتیں ، شہدائے جمہوریت کے مزار بھی پہنچ گئے
سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں الیکشن 2024 نہیں لڑ رہا ہوں، میں اپنے کاغذات بروقت واپس نہیں لے سکا۔ میرے لیے ضروری تھا کہ میں ایک سنگل ووٹ کی اہمیت کا یہ میسج آپ تک پہنچاؤں۔ اللہ پاکستان اور پاکستانیوں کا حامی و ناصر ہو۔
I am not contesting election 2024. I couldn’t withdraw my documents in time therefore I thought it is appropriate to give a public message as even a single vote counts . May Allah swt bless Pakistan and Pakistanis.
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) February 6, 2024
دوسری جانب ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے انتخابات 2024 سے متعلق اپنے رائے کا اظہار کردیا ہے۔
عمران خان جیل میں اپنے کمرے کی صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کا خیال رکھیں گے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے عوام سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا مشورہ دیدیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جائیں اور کل بہتر پاکستان کے لیے ووٹ دیں۔
Voting is not only our right — it is our power!
Go and vote tomorrow for better Pakistan InshaAllah. Pakistan Zindabad 🇵🇰
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) February 7, 2024
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کی آسانی کیلئے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار اور ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق ووٹ ڈالنے کے لیے اصلی شناختی کارڈ کا ساتھ ہونا لازم ہے۔ شناختی کارڈ کی کاپی یا سافٹ کاپی قابلِ قبول نہیں ہوگی جبکہ زائد المعیاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جا سکتا ہے۔
گیس قیمت میں اضافے کی منظوری بارے میڈیا میں شائع خبرحقائق کے منافی قرار
ای سی پی کی ہدایات کے مطابق ووٹ کے لیے پاسپورٹ، بے فارم یا ڈرائیونگ لائسنس قابل قبول نہیں ہوگا۔ پولنگ اسٹیشن میں داخلے کے بعد ووٹر کو اپنا اصل شناختی کارڈ پریزاڈنگ افسر کو دینا ہوگا۔
شناختی کارڈ پولنگ افسر کے حوالے کرنے کے بعد ووٹر کے دائیں انگوٹھے پر اَن مِٹ روشنائی سے نشان لگایا جائے گا۔ پریزائیڈنگ افسر ووٹر کی تصویر کے سامنے انگوٹھے کا نشان لگوائے گا اور ووٹر کا نام ووٹر فہرست سے کاٹ دے گا۔
اگلے مرحلے میں اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کی طرف سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے بیلٹ پیپرز دیے جائیں گے۔ قومی اسمبلی سبز اور صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلٹ پیپر دیا جائے گا۔
پٹرول کی فروخت میں 7 ماہ کے دوران 7 فیصد کمی ریکارڈ
اس کے بعد ووٹرز ووٹنگ اسکرین کے پیچھے صوبائی و قومی اسمبلی کے بیلٹ پیپرز پر امیدوار کے نام یا انتخابی نشان پر مہر لگائیں گے۔
آخری مرحلے میں ووٹر کو بیلٹ پیپر فولڈ کرکے بیلٹ بکس میں ڈالنا ہوگا۔ بیلٹ پیپر تہہ کرنے سے قبل یہ بات یقینی بنانا ضروری ہے کہ مہر کی سیاہی سوکھ چکی ہو۔