پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت درج

vote

اسلام آباد: عام انتخابات 2024 سے ایک روز قبل پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت درج ہو گئی۔

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 31 گجرات کے امیدوار مدثر رضا نے الیکشن کمیشن پاکستان کے پاس پری پول دھاندلی کی شکایت درج کرا دی۔

مدثر رضا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے قریبی عزیز شافع حسین کو جتوانے کے لیے حکومتی مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سادہ اکثریت نہیں ملی تو وزارت عظمیٰ کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا، شہباز شریف

درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ ہزاروں کی تعداد میں جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز تیار کر لیے گئے ہیں اور بیلٹ پیپرز پر ٹریکٹر کے نشان پر مہر لگا کر جعلی بیلٹ باکس بھی تیار کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی بیلٹ باکس کو اصلی بیلٹ باکس سے تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں