عمران خان جیل میں اپنے کمرے کی صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کا خیال رکھیں گے

عمران خان

قید بامشقت کے قیدی عمران خان کو بھی نواز شریف والی سزا مل گئی


قید بامشقت کے قیدی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی  نواز شریف والی سزا مل گئی۔

جیل حکام  کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی  بھی جیل میں اپنے کمرے کی صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کا خیال رکھیں گے۔

فافن کی جانب سے انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے سفارشات پیش

آئی جی جیل میاں فاروق نذیر نے کہا کہ سیکیورٹی وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ہی کمرے کی تزئین وآرائش وصفائی ستھرائی کی سزا دی گئی ہے، کوئی دوسری سزا دینے سے سیکیورٹی ایشوز بن سکتے ہیں۔

عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ نے سزا پر عملدرآمد کےلئے احکامات جاری کردیے ہیں،2019 میں  نواز شریف کو العزیزیہ کیس میں قید بامشقت کے طور پر کوٹ لکھپت جیل میں اپنے ہی بیرک کی صفائی کا کام دیا گیا تھا۔

گیس قیمت میں اضافے کی منظوری بارے میڈیا میں شائع خبرحقائق کے منافی قرار

یاد رہے کہ سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10 ، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے زبانی مختصر فیصلہ سنایا۔

فیصلہ سنانے کے وقت بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔اس موقع پر بانیٔ پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 342 کا بیان کمرہ عدالت میں ریکارڈ کرنے کے لیے سوالنامہ دیا گیا۔

پٹرول کی فروخت میں 7 ماہ کے دوران 7 فیصد کمی ریکارڈ

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے بیان دیا کہ ہمارے وکلاء موجود نہیں ہم کیسے بیان ریکارڈ کرائیں گے؟ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ آپ کے وکلاء حاضر نہیں ہو رہے، آپ کو اسٹیٹ ڈیفنس کونسل فراہم کی گئی۔

وکلائے صفائی نے سوال کیا کہ ہم جرح کر لیتے ہیں۔ جج نے وکلائے صفائی سے کہا کہ آپ نے مجھ پر عدم اعتماد کیا ہے۔

9 مئی حملوں کا مقصد پاک فوج میں دراڑ ڈالنا تھا، کابینہ کمیٹی کی تحقیقات

بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا 342 کا بیان ریکارڈ کیا جس میں عمران خان نے کہا کہ سائفر میرے آفس آیا تھا لیکن اس کی سکیورٹی کی ذمہ داری ملٹری سیکرٹری کی تھی، اس حوالے سے ملٹری سیکرٹری کو انکوائری کا کہا تھا، انہوں نے بتایا کہ سائفر کے بارے میں کوئی کلیو نہیں ملا۔

پی ٹی آئی ورکرزنفرت ختم کریں میں بھی سب کچھ بھلادوں گی، مریم نواز

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا 342 کا بیان ریکارڈ کرنے اور مختصر سماعت کے بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کو 10،10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں