موٹرویز پر تمام گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ رجسٹریشن لازمی قرار

موٹرویز

موٹروے پولیس کی جانب سے موٹرویز پر تمام گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق منگل 6 فروری سے گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ کا استعمال لازمی ہوگا۔ یہ فیصلہ موٹرویز کے داخلی و خارجی راستوں پر صارفین کو سہولت دینے اور ٹریفک کی سہل روانی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز کی جیو ٹیگنگ مکمل کر لی

موٹروے پولیس کی طرف سے ٹول پلازوں پر ری چارج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ایم ٹیگ حاصل کرنے کے لیے صارفین اپنی گاڑی کی رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کے ساتھ کسٹمر کیئر سینٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

پولیس کے مطابق 6فروری سے ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کو موٹرویز پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں