گوجرانوالہ جلسے کے دوران شہباز شریف کا پہلوانی داؤ، اسٹیج سے گرتے گرتے بچ گئے

گوجرانوالہ جلسے کے دوران شہباز شریف کا پہلوانی داؤ، اسٹیج سے گرتے گرتے بچ گئے

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز بہاولپور جلسے کے دوران اسٹیج سے گرتے گرتے بچ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مسلم لیگ ن کے گوجرانوالہ جلسے کے بعد شہباز شریف کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔ جلسے میں شہباز شریف کو گوجرانوالہ کے ایک پہلوان کے ہمراہ اسٹیج پر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

9اور 8 فروری کی درمیانی رات کو ہم کیا کریں گے؟ شہباز شریف نے بتا دیا

جلسے کے دوران جیسے ہی پہلوان لیگی صدر سے گلے ملنے کے لیے آگے بڑھتے ہیں، شہباز شریف انہیں پہلوانی داؤ لگا دیتے ہیں۔ داؤ کے دوران قریب موجود لوگ دونوں کو پکڑ کر اسٹیج سے گرنے سے بچاتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس دوران پیچھے بیٹھے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف بھی گھبرا جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں