مری میں سیاحوں کا رش، داخلہ بند کر دیا گیا، اہم ہدایات بھی جاری


محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں تیز ہوؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور گوجرانوالہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

مری میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور سیاحوں کا بہت زیادہ رش ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو سترہ میل کے مقام پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا تھا کہ سیاحوں کا مری میں داخلہ روکنے کا فیصلہ رش کی وجہ سے کیا گیا ہے،رش میں کمی پر سیاحوں کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں برفباری سے سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے بعد سیاحوں کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

خصوصی ایڈوائزری سے متعلق چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان کا کہنا تھا کہ مری آنے والے سیاحوں کو انٹری پوائنٹس پر آگاہی پمفلٹ دیے جا رہے ہیں، ممکنہ برف باری پر سیاح اچھی اور مکمل فٹ گاڑی کا انتخاب کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاح گاڑی کے ٹائروں پر چین لگائیں، اپنے ساتھ اضافی گرم کپڑے ساتھ لائیں اور گاڑی کے شیشے مکمل بند کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے جان لیو گیس کاربن مونو آکسائیڈ بنتی ہے۔

مر ی، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورمزید برفباری کاامکان ہے، جھل مگسی، لورالائی اور قلعہ سیف اللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

نوکنڈی، دالبندین، چاغی، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، نوشکی،مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، زیارت، کان مہترزئی، کوئٹہ، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ملکہ کوہسار مری میں 8.5 انچ تک ریکارڈ برفباری، سردی کی شدت بڑھ گئی

قصور، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، خان پور اور رحیم یار خان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، سکھر، لاڑکانہ، دادو، میرپورخاص، سانگھڑ، تھرپارکر، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور کشمور میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ما لا کنڈ، ایبٹ آباد،بالاکوٹ، مانسہرہ، پشاور،چارسدہ، نوشہرہ،صوابی،بونیر، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی ہے۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، کرم، و زیر ستان، ٹا نک، خیبر اور با جوڑ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں آج سے موسلادھار بارش کے امکان، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور بالائی اضلاع میں شدید سردی کے ساتھ مطلع ابر آلود رہے گا۔


متعلقہ خبریں