ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کی معمولی کمی

معمولی کمی

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےجاری اعدادو شمار کے مطابق کے مطابق آج بدھ کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 5 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی 279 روپے 55 پیسے سے کم ہو کر 279روپے50 پیسےپربند ہوئی۔

حکومت نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر ایف بی آر کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہو نے کے بعد 279 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر کیساتھ ساتھ دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں

دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل صرافہ ایسویشن کےمطابق 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوئی

جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 15 ہزار 500 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 515 روپے کم ہو نے سے 1 لاکھ 84 ہزار 756 روپے ہو گئی۔

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا پر کام شروع کردیا

10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 69 ہزار 360 روپےریکارڈ کی جا رہی ہے،گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالر کمی سے فی اونس سونا 2055 ڈالر کا ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں