ڈالر کیساتھ ساتھ دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں

state bank زرمبادلہ

دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیا جبکہ دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں منگل کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 9 پیسےکی کمی ریکار ڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا پر کام شروع کردیا
جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 279 روپے 64 پیسے سے کم ہو کر 279 روپے 54 پیسے پر بند ہوئی۔

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 42 پیسے پر ٹرید کر رہا تھا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت5 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 64 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 23 پیسے سستا ہونے کے بعد 280 روپے 86 پیسے پر آگئی ہے۔  دیگر کرنسیوں میں برطانوی پائونڈ کی قیمت میں 52 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 356 روپے 98 پر ہو گئی ہے جبکہ یورو 58 پیسے سستا ہونے کے بعد 304 روپے 2 پیسے کا ہو گیا ہے۔

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

اس کے علاوہ سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے، ریال کی قیمت 2 پیسے کی معمولی کمی کے بعد 75 روپے 1 پیسے جبکہ  درہم 7 پیسے سستا ہونے کے بعد 76 روپے 88 پیسے کا ہو گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا امکان

دوسری جانب سونے کی قیمت مسلسل دوسرے دن مزید بڑھ گئی، سونا فی تولہ 700 روپے مہنگا ہو گیا۔ اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 100 روپے ہو گئی۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کے اضافے کے بعد قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 271 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا فی اونس 7 ڈالر مہنگا ہو گیا ہے، گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

 

 


متعلقہ خبریں