برازیل میں بارشیں، 100 سے زائد افراد ہلاک

Brazil

برازیلیا: برازیل میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہوئے۔ جس میں ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے جبکہ 100 سے زائد افراد ہلاک اور 128 افراد لاپتہ ہو گئے۔

برازیل میں سیلاب سے سڑکیں تباہ ہوگئیں اور متعدد پُل بھی ٹوٹ گئے جبکہ ڈیموں کو بھی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: رفح پر بڑا حملہ کیا تو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں گے، جوبائیڈن

سیلاب کے باعث پورٹو الیگرے شہر کا باقی ملک سے رابطہ منقطع ہو گیا اور پورٹو الیگرے کے ائیرپورٹ اور اسٹیڈیم میں بھی پانی بھر گیا۔ جہاز، رن وے اور پارکنگ میں گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں۔

مقامی حکام نے بتایا کہ ریاست میں بہنے والی ندیوں اور سیلاب نے تقریباً 14 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں