میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی عروج پر پہنچ گئی

o lever exam او لیول اے لیول

صوبائی دارالحکومت کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی عروج پر پہنچ گئی۔ 

کراچی میں بیشتر امتحانی مراکز میں لوڈ شیڈنگ تو کہیں پرچے تاخیر سے پہنچے، جبکہ مختلف مراکز میں حسب معمول کھلے عام نقل ہوتی رہی۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت پہلی شفٹ میں نہم جماعت کا پرچہ محمود آباد کے ابراہیم علی بھائی گورنمنٹ اسکول کے امتحانی مرکز میں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔

آزاد کشمیر ،تعلیمی اداروں میں دو روزہ تعطیل کا اعلان

سی سی او کے مطابق زیادہ طلبہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کے بیٹھنے کا خاطر خواہ انتظام نہیں تھا جس کی وجہ سے مشکل کا شکار ہوئے، جب کہ امتحانی پرچے بھی تاخیر سے پہنچے تھے۔

امتحانی سینٹر میں غیر متعلقہ افراد کا آنا جانا جبکہ پورے ٹائم جم غفیر بھی موجود رہا، جگہ کم اور طلبہ زیادہ ہونے کی وجہ سے سینٹر شدید بدنظمی رہی، طلبہ کو پرچہ مکمل کرنے کے لیے آدھا گھنٹہ اضافی دیا گیا۔

دوسری جانب بیش تر امتحانی مراکز میں لوڈ شیڈنگ اور پینے کے پانی کی قلت رہی، شدید گرمی کی وجہ سے طالبات نے کاپیاں خراب ہونے پر نمبر متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا۔

پنجاب: تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 7 جون سے ہونگی

گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول جیکب لائن ون میں قائم امتحانی مرکز میں طالبات بغیر پنکھوں کے امتحان دینے پر مجبور رہیں، شدید گرمی میں طلبہ و طالبات ڈی ہائیڈریشن کا شکار بھی ہوتے رہے، امتحانی مراکز میں کہیں بھی اسٹینڈ بائے جنریٹرز کا انتظام نہیں کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں