پاکستان کا دوست ممالک کے ساتھ 249 ارب ڈالرز کی پانچ سالہ سرمایہ کاری کا پلان سامنے آگیا

pak economy

اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم ) پاکستان کا دوست ممالک کے ساتھ پانچ سال میں 249 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پلان سامنے آگیا ہے۔

ہم انویسٹگیشن ٹیم کو معلوم ہوا ہے کہ اگلے پانچ سال میں پاکستان نے سات دوست ممالک کے ساتھ تین سیکٹر میں 249 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پلان تیار کرلیا ہے، ایس آئی ایف سی نے اپنی دس ماہ کی پیش رفت رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی۔

پبلک اکاونٹس کمیٹی کےچیئرمین کامعاملہ،شبلی فرازاورشیرافضل مروت آمنےسامنے آگئے

پاکستان زراعت میں بیرونی سرمایہ کاری، برامدآت بڑھانے کیلئے 102 ارب ڈالرز کی اگلے5 سال میں سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب، فرانس، بحرین، یو اے ای اور چین کیساتھ تین لاکھ ایکڑ زمین پہ ایم او یو پر دستخط ہوچکے ہیں۔

زراعت میں اگلے 5 سالوں کے دوران پاکستان بیرونی سرمایہ کاری سے 20 سے 30 ارب ڈالرز کا منافع کما سکتا ہے، اور 42 ارب ڈالرز کا ممکنہ منافع برآمدات کے متبادل میں ہوسکتا ہے۔ زراعت کے شعبے میں تین لاکھ نئی نوکریوں پیدا ہونگی۔

معدنیات میں پاکستان اگلے پانچ سال میں بیرونی سرمایہ کاری اور برامدآت بڑھانے سے 51 ارب ڈالرز کے ریونیو کی توقع کررہا ہے،  معدنیات میں پاکستان اپنے دو دوست ممالک سعودی عرب اور یو اے ای کے ساتھ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری سے25 ارب ڈالرز کی ڈیل کرنے جارہا ہے، معدنیات میں 14 ارب ڈالرز کامنافع برآمدات کے متبادل میں ہوسکتا ہے۔

معدنیات میں برآمدات بڑھانے سے 16 ارب ڈالرز کامنافع ہوسکتا ہے، جبکہ معدنیات کے شعبے میں 2 لاکھ نوکریاں ملیں گی ۔

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

اس کے علاوہ پاکستان آئی ٹی کے شعبہ میں بیرونی سرمایہ کاری، برامدآت کے متبادل بڑھانے سے 51 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی توقع کررہا ہے، آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان براہ راست بیرونی سرمایہ کاری سے 20ارب ڈالرز کامنافع کما سکتا ہے، آئی ٹی کے شعبہ دوست ممالک کے ساتھ درامدآت بڑھانے میں 22 ارب ڈالرز کا ممکنہ منافع ہوسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں